کم منافع پرمعیاری اشیاء مہیا کرنے والے تاجرکامیابی اور رب کریم کی خوشنودی حاصل کرنے والے ہوتے ہیں

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار)کم منافع پرمعیاری اشیاء مہیا کرنے والے تاجرکامیابی اور رب کریم کی خوشنودی حاصل کرنے والے ہوتے ہیں۔اشیائے خوردونوش کومعیاراورصحت کے لئے فائدہ مندطریقے سے بنانے والے تاجرجہاں اللہ تعالیٰ کوراضی کرتے ہیں وہاں اسکی مخلوق کے دل بھی جیت لیتے ہیں۔ان خیالات کااظہارآزاد امیدوار پی پی35پیر راجہ محمد اعجاز اللہ خان اور معروف معالج ڈاکٹر راجہ عطاء اللہ خان نے کوئٹہ اسپیشل چائے پراٹھا ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر مہر عرفان رفیع،راجہ توقیر اللہ خان،راجہ بلال مصطفی،خالد وڑائچ،سرفراز احمد،سمیع اللہ خان،نقیب اللہ خان،سعید خان،بسم اللہ خان،سعید رفیع اللہ خان ودیگربھی موجودتھے۔مہر عرفان رفیع نے کہا کہ وزیرآباد میں معیاری اورصحت منداشیائے وزیرآباد کے عوام کو مہیا کرینگے۔پراٹھے کھانے کے شوقین افرادکے لئے کوئٹہ اسپیشل چائے پراٹھا ہوٹل ایک نیااضافہ ہے اور ہم اپنے معیاروکوالٹی کوبرقرار رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں