وزیرآباد(نامہ نگار) علاقہ تھانہ علی پور چٹھہ ڈکیتوں کی آماجگاہ بن گیا۔ حیدر رائس مل کے مینجر سے پانچ لاکھ روپے گن پوائنٹ پر چھین لیے۔ ڈاکوؤں کا لاتوں مکوں سے بہیمانہ تشدد۔ علاقے میں خوف و ہراس۔ گزشتہ ایک سال سے علاقے میں ڈکیتی کی مسلسل وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ علی پور چٹھہ کے علاقے میں گزشتہ روز حیدر رائس مل کے مینجر علی اصغر علی پورچٹھہ کے نجی بینک نے پانچ لاکھ روپے نکلوا کر مل کی جانب جا رہا تھا کہ نامعلوم ڈاکوؤں نے رسولنگر روڈ پر سی این جی کے قریب روک کر لاتوں مکوں اور تھپڑ وں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا بعدازاں اسلحہ کے زور پر جان سے ماردینے کی دھمکی دیتے ہوئے پانچ لاکھ روپے لوٹ لیے اور اسلحہ لہراتے ہوئے موقع واردات سے فرار ہو گئے۔ شہریوں نے اعلی پولیس حکام سے علاقہ میں لااینڈ آرڈر کی مخدوش صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
