جہلم(اختر شاہ عارف) تحصیل سوہاوہ کے پسماندہ علاقےڈھوک پریال میں پینے کے صاف پانی کا دیرینہ مسلئہ حل ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق فخر جہلم ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے مسٹر اویس اور لیڈی ڈاکٹر طلعت امام کی وساطت سے تحصیل سوہاوہ کے پسماندہ علاقے ڈھوک پریال میں مسٹر اویس کے والدین اختر امام اور فہمیدہ خانم کے ایصال ثواب کے لیئے اہل علاقہ کو پینے کے لیے صاف پانی مہیا کر دیا۔اس نیک کام کا باقاعدہ افتتاح بھی کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب میں فخر جہلم ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کے علاوہ چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس عبدالغفور چوہان ، محترمہ فلک ناز سیٹھی اور محمد حسیب نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر اہلیان علاقہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔اس پسماندہ علاقے میں پینے کے پانی کی قلت تھی۔بزرگ ، خواتین اور بچے دور دراز سے پانی بھر کر لاتے تھے۔اب ان لوگوں کو واٹر بورنگ ،واٹر ٹینک ، موٹر اور جنگلا کنواں کی سہولت بھی میسر کر دی گئی ہے۔پانی جیسی عظیم نعمت کے ملنے پر اہلیان علاقہ نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور مسٹر اویس ، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ، عبدالغفور چوہان ، محترمہ فلک ناز سیٹھی اور تمام تعاون کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔جہلم کی سماجی تنظیموں نے صدقہ جاریہ کے اس عظیم منصوبے کی تکمیل پر ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
