(تحریر چوہدری آصف ندیم آرائیں)
ہڑپہ۔حلقہ این اے 142اور پی پی 201 کو مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا ہے یہاں سے زیادہ تر الیکشن مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں نے ہی جیتے ہیں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی جیت میں انکی اپنی کارکردگی حلقہ میں ترقیاتی کام کروانے کے حوالہ سے زیرو ہے اس حلقہ میں زیادہ تر اقتدار سابقہ ایم این اے اور مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 142 چوہدری محمد اشرف اور صوبائی حلقہ پی پی 201 سے پہلے مرحوم ارشد خان لودھی جیتتے رہے انکی وفات کےبعد ان کے داماد ناصرف 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے بلکہ الیکشن 2024 میں وہ ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ہیں مسلم لیگ ن کے ان دونوں امیدواروں کی جیت میں ان کے حلقہ میں کرائے گئے ترقیاتی کام نہیں بلکہ مخالفین کی تقسیم سے ان دونوں امیدواروں نے ہمیشہ فائدہ اٹھایا اور منتخب ہوتے رہے لیکن اب کی بار مخالفین ایک صف میں کھڑے نظر آرہے ہیں اور ن لیگ کے نامزد امیدواروں کے درمیان اختلافات کی شدت اس قدر بڑھ گئ کہ اب مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 142 چوہدری محمد اشرف کے مقابلہ میں ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن وومن ونگ اور مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی201 نوید اسلم خان لودھی کی بیوی عائشہ ارشد خان لودھی آزاد حثیت سے ملکہ کے نشان پر چوہدری اشرف کے مقابلہ میں میدان میں اتر چکی ہیں اس ساری صورتحال میں یہاں اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کا وہ ووٹرجو چند ماہ سے یہ نعرے لگا رہاہےکہ (اک واری فیئر شیر) (میاں دے نعرے وجن گے) میاں نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم پاکستان بنانے کی خواہش رکھتے ہیں کا کڑا امتحان تو ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ سب سے بڑا اور مشکل امتحان سادہ لفظوں میں یوں کہہ لیجیے کہ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی201 نوید اسلم خان لودھی کی سیٹ اور سیاست دونوں ہی داؤ پر لگ چکی ہے ایک طرف اپنی جماعت سے وفا داری دوسری طرف انکی بیگم کی اپنی ہی جماعت کے امیدوار کے مد مقابل آنا کڑا امتحان ہے اب دیکھتے ہیں نوید اسلم خان لودھی اپنی جماعت کے نامزد امیدوار چوہدری اشرف کے لیے ووٹ مانگتے ہیں یا آزاد امیدوار اپنی بیگم عائشہ ارشد خان لودھی کے لیے دونوں صورتوں میں ہی مشکلات نوید اسلم خان لودھی کے لیے ہیں دوسری جانب چوہدری محمد اشرف کے کارخاص محبوب عالم ایڈووکیٹ چوہدری محمد اشرف کی مخالفت میں زور لگارہے ہیں اسی طرح اسی حلقہ بلخصوص حلقہ پی پی 201 کی سیاست کے بے تاج بادشاہ جوکسی تعارف کے محتاج نہیں وہ ہیں (لیاقت حیات خان لودھی) جن کی حقیقت کو کوئی تسلیم کرے نا کرے مگر حقیقت یہ ہےکہ مرحوم ارشد خان لودھی کو (لیاقت حیات خان لودھی) کے ہوتے ہوئے حلقہ میں سیاسی طور پر کبھی اتنی محنت نہیں کرنی پڑی جتنی اب لیاقت حیات خان لودھی کا لودھی ہاؤس سے علیحدہ ہونے پر نوید اسلم خان لودھی اور عائشہ ارشد خان لودھی کو کرنی پڑے گی (لیاقت حیات خان لودھی) کی مخالفت نوید اسلم خان لودھی اور عائشہ ارشد خان لودھی کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے مسلم لیگ ن کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدواروں کے درمیان ہونے والی اقتدار کی جنگ ناصرف ان امیدواروں بلکہ مسلم لیگ ن کے لیے بھی کڑا امتحان ہے دیکھتے ہیں جماعت کیا ایکشن لیتی ہے اس کا پتہ آنے والے چند دنوں میں سامنے آجائے گا دیکھتے ہیں اس کڑے امتحان میں مسلم لیگ ن کا نظریاتی ورکر کیا فیصلہ کرتا ہے میاں نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم بننے میں یہاں قدرت کا سارا کھیل ہے اس کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن کے ووٹر کا بھی بڑا عمل دخل ہے کہ وہ کیا رول پلے کرتے ہیں اس کا فیصلہ تو آٹھ فروری کوہی ہوگا کیونکہ اب ووٹر بھی بڑا سیانا ہو گیا ہے
