حلقہ۔NA142 سے بطور امیدوار اور PP201 سے نوید اسلم خان لودھی کی کورنگ کینڈیڈیٹ کاغذات جمع کروائے تھے جو میں نے واپس لے لیے اہل حلقہ میرے دستبردار ہونے کی کسی خبر پر کان نہ دھریں۔۔ آزاد امیدوار NA142
ہڑپہ(چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں)۔تفصیل کے مطابق الیکشن 2024 میں حصہ لینے والی آزاد امیدوار عائشہ ارشد خان لودھی حلقہ این اے 142 جنہیں الیکشن کمیشن نے ملکہ کا انتخابی نشان بھی الاٹ کردیا ہے محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی کا الیکشن سے دستبردار ہونے کی خبر پر انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بطور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے142سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے جبکہ حلقہ پی پی 201 سے میرے شوہر نوید اسلم خان لودھی جو کہ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ہیں کی بطور کورنگ کینڈیڈیٹ کاغذات جمع کروائے تھے اب چونکہ نوید اسلم خان لودھی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں تو میں نے صوبائی اسمبلی کے لیے کرائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے میں نے عملی طور پر الیکشن میں ملکہ کے نشان پر حصہ لے رہی ہوں اس بابت میں نے اپنی کمپین شروع کردی ہے حلقہ میں میرے ووٹرز سپورٹرز الیکشن سے میرے دستبردار ہونے کی کسی بھی خبر پر کان نہ دھریں
