کسیال تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں جہلم فورم میڈیکل سینٹر لوگوں کی خدمت کے لیے پیش پیش

Spread the love

(راجہ وقار کی رپورٹ)کسیال تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں جہلم فورم میڈیکل سینٹر کا باقاعدہ آغاز 19.11.2023 کو ہوا جس میں پروفیشنل لیڈی ڈاکٹر ، فل ٹرینڈ اور تیس سالہ تجربہ کار نرس، بیس سالہ تجربہ کار ڈسپینسر، جونئیر نرس، جونئیر ڈسپینسر، صفائی والے اور چوکیدار ملا کر کل 8 لوگوں کا سٹاف موجود ہے جو علاقے کو فری ادویات اور میڈیکل چیک اپ مہیا کر رہے ہیں
اس سینٹر کے ذریعے دور دراز علاقوں میں جہاں کسی قسم کی طبی سہلوت موجود نہیں بہت سے لوگوں کو فائندہ پہنچ رہا ہے

سینٹر میں سیکیورٹی کے لیے چار دیواری اور دو مزید کَمروں کی تعمیر کی گئی جدید الٹراساؤنڈ مشین کے علاوہ مریضوں کی دیکھ بھال اور چیک اپ کے لیے تمام میڈیکل کا سامان مہیا کیا گیا
روزانہ کی بنیادوں پر ادویات خریدی جاتی ہیں جو لوگوں کو بالکل فری دی جا رہی ہیں

اس کے علاوہ سینڑ کو مزید سہولیات مہیا کرنے کے لیے جنریٹر ، فریزر , کمپوٹر ، لیپ ٹاپ ، فرنیچر کی خردیداری کی گئی اور سٹیشنری پرنٹ کرائی گئی

ادارہ تقریباً دو مہینے سے بڑے احسن انداز میں علاقے بھر کے لوگوں کی خدمت کر رہا ہے جس میں اب تک تقدیباً 45 لاکھ روپے اخراجات آ چکے ہیں
انشاءاللہ ادارہ اسی طرع لوگوں کی خدمت کرتا رہے گا

فرخ صدیق آرگنائزنگ کوڈینیٹر جہلم فورم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں