سابقہ ضلعی چیئرمین وسابقہ ایم این اے فخر چیچہ وطنی حقہ کے نشان پر قومی وصوبائی اسمبلی حلقہ NA143//اورPP203 سے مضبوط آزاد امیدوار

Spread the love

چوہدری زاہد اقبال دو دفعہ ایم این اے اور ضلعی چیئرمین منتخب ہوکر ضلع بھر بلخصوص تحصیل چیچہ وطنی میں اپنے ووٹرز سپورٹرز کی کثیر تعداد رکھنے والے ہردلعزیز شخصیت کے مالک ہیں

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن پلیٹ فورم پر ایم این اے اور ضلعی چیئرمین منتخب ہوکر عوامی حلقوں میں اپنا خاص مقام رکھنے والے چوہدری زاہد اقبال ٹکٹ نہ ملنے پر حلقہ این اے 143 اور پی پی 203 حقہ کے نشان پر آزاد امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں چوہدری زاہد اقبال نے بطور ضلعی چیئرمین اور ایم این اے منتخب ہوکر ضلع بھر میں بلخصوص تحصیل چیچہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا جس کی وجہ سے عوامی و سیاسی حلقوں نے چوہدری زاہد اقبال کے الیکشن لڑنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ویلکم کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ووٹ سپورٹ کا مکمل یقین دلایا یادرہے چویدری زاہد اقبال پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر 2008 میں ایم این اے کا الیکشن جیتنے کے بعد مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے جس پر اس حلقہ میں ضمنی الیکشن ہوا جس میں چوہدری زاہد اقبال نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر حصہ لیا اور ایک بار ایم این اے کا الیکشن جیت گئے 2013 کے الیکشن میں انہوں نے مسلم لیگ ن پلیٹ فورم سے ایک بار پھر حصہ لیا مگر دوہری شہریت ہونے کی وجہ سے وہ نااہل ہوگئے مسلم لیگ ن کی قیادت نے چوہدری زاہد اقبال کی سیاسی سوچ وچار ترقیاتی کاموں اور حلقہ میں ان کی مقبولیت سے متاثر ہوکر مسلم لیگ ن کے دیگر ایم این ایز اور ایم پی ایز کی مخالفت کے باجود قیادت نے چوہدری زاہد اقبال کو ضلعی چیئرمین کےلیے اپنا اُمیدوار منتخب کیا چوہدری زاہد اقبال کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ضلع بھر سے مسلم لیگ ن تمام ووٹ کے ساتھ ساتھ مخالفین کے بھی دو ووٹ چوہدری زاید اقبال کو کاسٹ ہوگئے چوہدری زاید اقبال کی ان تمام کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے یقیناً یہ الیکشن بھی وہ بھاری اکثریت سے جیت جائیں گےچ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں