جنرل الیکشن 2024 امیدواروں کے کاغذات جمع ہونے کے بعد امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر میں جمع کروا دیئے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) جنرل الیکشن 2024 امیدواروں کے کاغذات جمع ہونے کے بعد امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر میں جمع کروا دیئے،ضلع وزیرآباد میں قومی اسمبلی کا ایک حلقہ این 66 شامل جبکہ دو صوبائی حلقہ جات پی پی 35 اور 36 شامل ہیں 10 لاکھ آبادی کے حامل ضلع وزیرآباد میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 6 لاکھ 27 ہزار 7 سو ایک ہیں مسلم لیگ ن پاکستان پیپلز پارٹی، تحریک لبیک،جماعت اسلامی سمیت تحریک انصاف کے امیدوار میدان میں جبکہ دیگر کئی ایک جماعتوں کے امیدواران سمیت آزاد امیدواران کی بڑی تعداد الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں تحریک انصاف کے امیدوار سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد بلے کے نشان کے بجائے مختلف نشانات سے حصہ لے رہے ہیں جنرل الیکشن2024 انتخابی گہما گہمی عروج پر امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے جبکہ جن امیدواروں کو پارٹی نشانات نہ ملے ان میں سے متعدد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے اور کئی ایک امیدوار پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد انتخابی عمل میں آزاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں۔ ضلع وزیرآباد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 پر محیط جبکہ پنجاب اسمبلی کے دو حلقے پی پی 35 اور پی پی36 ضلع وزیرآباد میں شامل ہیں حلقہ میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 27 ہزار 7 سو ایک ہے جس میں مرد ووٹرز 3 لاکھ 37 ہزار سات سو 45 اور خواتین ووٹرز 289956 ہیں حلقہ این اے 66 میں 397 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے جن میں مردانہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 119 زنانہ پولنگ اسٹیشنز بھی 119 جبکہ مشترکہ پولنگ اسٹیشنز159 ہونگے این اے 66 میں 1319 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے جن میں خواتین پولنگ بوتھ 625 مردانہ پولنگ بوتھ 694 ہونگے دونوں صوبائی نشستوں پر مشتمل حلقہ جات میں پی پی 35 وزیرآباد شہر اور اس سے ملحق علاقہ جات پر مشتمل ہوگا جس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 5 سو 49 ووٹرز ہیں جبکہ یہاں مرد ووٹرز کی تعداد 171758 خواتین ووٹرز 149791 ہونگی صوبائی حلقہ پی پی 35 میں 204 پولنگ اسٹیشنز ہونگے جن میں 62مردانہ 62زنانہ پولنگ اسٹیشنز جبکہ 80 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے پی پی 35 میں ٹوٹل پولنگ بوتھ کی تعداد 668 مردانہ 352اور زنانہ پولنگ بوتھ 316 ہونگے حلقہ پی پی 36 تحصیل علی پور چٹھہ رسولنگر اور احمد نگر چٹھہ و اس سے ملحق علاقہ جات پر مشتمل ہوگا جس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 152 ہیں مرد ووٹرز 1لاکھ 65 ہزار 987 ہیں اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 165 ہے یہاں حلقہ پی پی 36 میں ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 193 جن میں 57 مردانہ اور 57 زنانہ پولنگ اسٹیشنز جبکہ 79 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہونگے حلقہ پی پی 36 میں پولنگ بوتھ کی مکمل تعداد 651 جبکہ مردانہ بوتھ 342 اور خواتین پولنگ بوتھ کی تعداد 309 ہوگی۔این اے 66 میں مسلم لیگ ن نے سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ دونوں صوبائی حلقہ جات میں سابق ایم پی ایز کو ٹکٹ دینے کی بجائے مسلم لیگ ن نے نئے چہرے میدان میں اتارے ہیں۔سابق ایم پی اے پی پی 36 عادل بخش چٹھہ کی جگہ عدنان افضل چٹھہ کو شیر کا ٹکٹ جاری ہوا حلقہ پی پی 35 سے سابق ایم پی اے بیگم طلعت شوکت منظور چیمہ کی بجائے وقار احمد چیمہ کو مسلم لیگ ن نے امیدوار بنایا ہے اور پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے حلقہ این اے 66 سے چوہدری اعجاز احمد سماں کو پیپلز پارٹی نے میدان میں اتارا ہے اور ان کو حلقہ پی پی 35 سے بھی ٹکٹ جاری کیا ہے حلقہ پی پی 36 سے طاہر اقبال چیمہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے ان کو پیپلز پارٹی نے ٹکٹ جاری کر دیا ہے سپریم کورٹ کے بلے کا نشان واپس لیے جانے کے فیصلہ کے بعد تحریک انصاف کے ٹکٹ کے حامل امیدواران این اے 66 چوہدری محمد احمد چٹھہ نے آزاد نشان پیالہ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے محمد احمد چٹھہ پی پی 36 سے گھڑی کے نشان پر الیکشن لڑیں گے پی پی 35 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے حامل چوہدری محمد یوسف نے اسٹیپلر کے نشان پر میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے جماعت اسلامی نے این اے 66 سے ناصر محمود کلیر پی پی 36 سے ڈاکٹر عبیداللہ گوہر اور پی پی 35 سے محمد مشتاق بٹ کو ٹکٹ جاری کیے ہیں حلقہ پی پی 36 اور این اے 66 سے مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری اعجاز پرویا ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ نہ ملنے کے بعد آزاد حیثیت سے قومی و صوبائی کی نشستوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔مرکزی مسلم لیگ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 66 کے لیے عنصر جاوید تارڑ پی پی 35 سے ڈاکٹر افضال چیمہ،پی پی 36 حافظ شعیب انور چٹھہ کو ٹکٹ جاری کیے تحریک لبی…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں