ملک میں ہر طرف تباہی کے ذمہ دار نواز شریف،زرداری اور سابق حکمران ہیں،جاوید قصوری

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت اسلامی پنجاب کے امیر جاوید قصوری،امیدوار این اے66ناصر محمود کلیر،امیدوا پی پی35محمد مشتاق بٹ نے کہا ہے کہ ملک میں ہر طرف تباہی کے ذمہ دار نواز شریف،زرداری اور سابق حکمران ہیں،یہ لوگ بینک بیلنس کارخانے بڑھانے کے لئے چوتھی بار آنا چاہتے ہیں باپ،بیٹا،بیٹی،بھانجے پورا خاندان کھڑا ہے مسائل کا حل صرف ایک انقلاب ہے کئی سالوں سے پارٹیوں کے لئے قربانیاں دینے والوں کو بڑی آسانی سے سائیڈ لائن کردیا گیا ہے عوام جماعت اسلامی کے امیدواروں کو منتخب کرکے نیا انقلاب برپا کرسکتے ہیں،جماعت اسلامی کی بڑھتی مقبولیت سے سیاسی مخالفین پریشان ہیں 8فروری کا سورج اسلامی انقلاب کی فتح کا دن ہوگا خواتین گھر گھر جاکر جماعت اسلامی کا پیغام عام عوام تک پہنچائیں۔وہ جماعت اسلامی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام خواتین کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔کنونشن میں 1500سے زائد خواتین نے شرکت کی۔صدارت ضلعی ناظمہ خواتین فرح عرفان نے کی مہمانان خصوصی مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق،ڈپٹی سیکرٹر ی ثمینہ سعید،شائتہ عمر تھیں اس موقع پر مدثرہ طارق،مزمل طاہر،فرح امتیاز،طیبہ نے بھی خطاب کیا۔مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق اور ثمینہ سعید نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اپنی بادشاہتیں قائم کیں خاندانوں کو خوب نوازہ جماعت اسلامی نے اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود عوامی خدمت کی مثالیں قائم کیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسئلہ وسائل کی کمی نہیں اچھی حکمرانی درکار ہے جماعت اسلامی سیاسی میدان میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی اور بھرپور کامیابی وعوامی تائید حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سراج الحق ک بڑھتی مقبولیت سے سیاسی مخالفین پریشان ہیں انہیں 8فروری کو عبرتناک شکست ہوگی انہوں نے کہاکہ کرپٹ تولہ بھیس بدل کر دوبارہ عوام کے پاس آرہا ہے تینوں جماعتوں کا ایجنڈا ایک ہے عوامی مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں