میونسپل بلڈنگ سیکشن کو مضبوط بنانے کیلئے تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لائیں گے،چیف آفیسر میونسپل

Spread the love

گلگت (پ ر) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت مدثر عالم نے کہا کہ میونسپل بلڈنگ سیکشن کو مضبوط بنانے کیلئے تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لائیں گے بلڈنگ بائی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں گے ٹاون انجینئر بلڈنگ انسپکٹرز کے ہمراہ میونسپل حدود میں بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآ مد نہ کرنے والوں پر روزانہ کاروائیاں کریں، کسی کو بھی بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران بلڈنگ سیکشن کے سٹاف کی ہر طرح کی قانونی تحفظ دی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کے قیادت میں میونسپل بلڈنگ سیکشن میونسپل حدود میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جلد کریک ڈاون کا اآغاز کرے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سوموار کے روز ٹاون انجینئر ثابت تقی کے قیادت میں بلڈنگ سیکشن کے تمام انسپکٹرز پرمشتمل خصوصی اجلاس سے خظاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل ٹاون انجینئر ثابت تقی نے بلڈنگ سیکشن کی مجموعی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور مزید بہتری کیلئے ترجیحات سے آگا ہ کیا، اجلاس کے دوران سیکٹر بلڈنگ انسپکٹرز نے درپیش مسائل آگاہ کیا، اور حل طلب مشکلات کے حل کیلئے چیف آفیسر سے گزارش کی، چیف آفیسر نے تمام تر تعاون کی یقینی دہانی کرائی اور اس عظم کا اظہار کیا کہ میونسپل بلڈنگ سیکشن کو ہر طرح سے مضبو ط و مربوط بنایا جائے گا جو بھی بلڈنگ انسپکٹر اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرے گا ادارہ بھرپور حوصلہ فزائی کرے گی۔ واضح رہے کہ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کے قیادت میں میونسپل کارپوریشن او ر مجسٹریٹس پر مشتمل ٹاسک فورس ہمہ وقت عوامی مسائل کے حل کیلئے سرگرداں عمل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں