وزیرآباد(نا مہ نگار) فلاح وبہبود کے کام معاشروں میں خوشحالی کا دور دورہ لاتے ہیں،جو قومیں رب کریم کی مخلوق کی خدمت کو اپنی ترجیحات میں رکھتی ہیں وہ قومیں ہی دنیا میں مقام ومرتبہ پاتی ہیں،ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے سالانہ اجتماعی شادی پرگرام سے غریب ومستحق خاندانوں کو معاشرتی تقویت حاصل ہوتی ہے ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے معاونین کے تعاون سے غریب ومستحق خاندانوں کی بچیوں کی رخصتی کی ذمہ داریو ں سے فراغت حاصل کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جاپان کے معروف کاروباری جتالہ فیملی کے میاں محمد خالد جتالہ،محمد ظہور الحسن جتالہ نے امسال ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر انتظام 12بچیوں کے اجتماعی شادی پروگرام کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس میں ایک لاکھ روپے نقد عطیہ کرتے ہوئے کیا اور مزید معاونت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر صدر میر آصف محمود،ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر عبید رحمت،صوفی محمد اقبال ارائیں،افتخار حسین صدیقی،ملک طالب حسین،محمد اشرف نثار،مہر محمد شریف،ملک محمد سلیم،ارشد محمود مغل،صائمہ شہزادی،محمد رؤف احمد،محمد سرور چوہان،عاطف بزمی،صفدر حسین ودیگر بھی موجودتھے۔صدرمیر آصف محمود اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سید رضا سلطان نے اجلاس میں بتلایا کہ امسال12بچیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب بھٹہ پیلس میں ہوگی اجتماعی شادی تقریب کی تاریخ،دن کے تعین کے لئے 17جنوری بروز بدھ کو12بچیوں کے خاندانوں کے ذمہ داران کو طیب بک ڈپو کالج روڈ کے ہال میں مدعو کیا گیا ہے اجتماعی شادی تقریب میں دولہن،دولہا کے مہمانوں کی خوردونوش سے تواضع کی جاتی ہے اور بیوں کو ضروریات زندگی کے سامان کے علاوہ،تحائف،نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا جاتا ہے اجلاس کے اختتام پر سرپرست ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن میاں ارشاد حسین کے چھوٹے بھائی میاں منور حسین آف ملیشیاء کی وفات پر مرحوم کے لئے بلندی درجات کی دعا کروائی گئی۔(فوٹو ہمراہ ہے)
