سابق سینئر سپرنٹیڈنٹ جیل کوٹ لکھپت لاھور محمد اعظم خان کی اہلیہ اور محمد شہر یار خان انوسٹمنٹ قونصلر اٹلی -برطانیہ کی کاروباری شخصیات محمد ارباب خان -محمد اسفند یار خان-محمد علی خان کی والدہ مختصر علالت کے بعد مانچسٹر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملی -انکی نمازہ جنازہ منگل 16 جنوری دوپہر ایک بجے وکٹوریہ مسجد مانچسٹر میں ادا کی جائیگی
مانچسٹر۔ عارف چودھری
زندگی اور موت کا کڑوا ذائقہ ہر جاندار شئے نے چکھنا ہے اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ مخلوق سے کئ انسان ایسے ہوتے ہیں جو اپنی زندگی میں خلق خدا کی فلاح وبہبود کے لئے آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پہ چل کر رفاعی کاموں میں اپنا نام پیدا کرتے ہیں کہ روح نکل جانے کے بعد بھی ان کا نام زندہ رہتا ہے – محترمہ بیگم محمد اعظم خان ایسی ہی ایک بہادر نڈر اور خواتین کی علمبردار خاتون تھیں -انکی اچانک وفات کمیونٹی کو افسردہ کر گئ -کمیونٹی اور خصو صی طور پر خواتین کے لئے انکی خدمات مدتوں یاد رکھیں جائیں گی -انکی اچانک وفات پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان -لارڈ واجد خان -مئیر ٹیم سائیڈ تفہیم شریف -مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان -مئیر بولٹن راجہ ایوب -لارڈ مئیر سٹوک اون ٹرنٹ ماجد خان-سینئر صحافیوں اعجاز افضل شیخ -عارف چودھری -سہیل انجم ملک -مال ون اور ٹینتھ ایونیو لاھور کے چیف ایگزیکٹو رانا امتیاز -رانا علی امتیاز -گلبرگ گیلریا لاھور کے چیف ایگزیکٹو۔ نیاز نسیم -ارباب نسیم -ڈاکٹر عمر عادل – قانون دان بیرسٹر امجد ملک -یوکے یورپ بزنس فورم کے چئیرمین چودھری خالد -اولڈھم کونسل کے ڈپذتی لیڈر کونسلر شکیل احمد -کاروباری شخصیت سعید چودھری -ڈاکٹر امجد -سابق امیدوار ممبر یورپین پارلیمنٹ چودھری اسلم کمبوہ -کیو ڈی ایس کے سرپرست اعلی محمد اسحاق عزیز -عبدالرحمن عزیز سابق چیف کونسلر ملک اضرار افضل -ملک فواد افضل- نے۔ سابق سینئر سپرنیڈنٹ جیل محمد اعظم سے انکی اہلیہ اور محمد شہریار خان -محمد ارباب خان – محمد اسفند یار خان -محمد علی خان کو انکی والدہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے آمین
