وزیرآباد(نا مہ نگار) وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے کمشنر گوجرانوالہ کے دفتر میں قائم بزنس فسیلیٹیشن سینٹر میں سمال انڈسٹریل سٹیٹ وزیر آباد کے پلاٹ مالکان کو نئی فیکٹریوں کی تعمیر کے لیے ان کے پللاٹوں کا قبضہ دینے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب احسان اللہ بھٹہ،مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سدرہ یونس، کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی اور ریجنل ڈائریکٹر گوجرانوالہ زاہد صفدر ملک بھی موجود تھے پلاٹ پوزیشن لینے والے والوں میں چیئرمین پاک کٹلری کنسورشیم محمد خالد مغل نیو فرینڈ انڈسٹری سجاد فاروق اور پرائم سٹیل سے عثمان جلیل شامل تھے اس موقع پر چیئرمین پاک کٹلری کنسورشیم محمد خالد مغل نے وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سمال انڈسٹریل سٹیٹ وزیر آباد کو جلد آباد کرنے کے لیے 25 کروڑ روپے کی رقم گیپکو کو نئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لیے اپنے پاس سے جمع کروائی جس کو وہ بعد میں پلاٹ مالکان سے وصول کریں گے چیئرمین پاک کٹلری کنسورشیم محمد خالد مغل نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی کہ سٹی آف کٹلری وزیر آباد میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے اپنے سالانہ اے ڈی پی میں کٹلری آرٹ اینڈ کرافٹ ویلیج وزیر آباد کی تعمیر رکھی ہوئی ہے جس سے براہ راست ہزاروں مقامی ہنر مندوں کو ای کامرس ایکسپورٹ سے ایمزون اور علی بابا تک ان کے اپنے برینڈ سے رسائی ملے گی جس سے کٹلری مصنوعات کی سالانہ ایکسپورٹ 10 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 50 کروڑ ڈالر سالانہ تک ہو جائے گی اس کو جلد شروع کیا جائے جس پر وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کو اس منصوبے کو فوری شروع کرنے کا حکم دیا جس سے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اس منصوبے کے لیے درکار 60 ایکڑ رقبہ کی نشان دہی کر کے اس پر جلد کام شروع کر سکے گی
