گلگت (پ ر) گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ملازمین کیلئے اچھی خبر، صوبائی حکومت نے تنخواہوں میں 25% تنخواہوں میں اضافہ کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، اب دیگر اداروں کے ملازمین کی طرح انکی بھی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ سکریٹریٹ کے شعبے تعلقات عامہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے GB ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے درینہ مطالبہ منظور کرتے ہوئے تنخواہوں میں 25% اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے، ترجمان کے مطابق اب دیگر محکموں کے ملازمین کی طرح ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ملازمین کی تنخواہیں میں بھی اضافہ ہوگا، جوکہ جی بی لوکل کونسل بورڈ کی اہم کامیابی ہے گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ نے ہمیشہ ملازمین کی درینہ مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہا ہے چاہے جی بی کونسلات کے ملازمین ہو یا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ہوں، ان کے جائز حقوق کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں اور یہی کوششیں جاری رہیں گی، منگل کے روز سیکریٹری گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ملازمین کے درینہ مطالبہ پوراہونے پر انہیں خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبائی حکومت بالخصوص وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ بالعموم سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چیئرمین جی بی کونسل بورڈ رحیم گل کا انتہائی مشکور ممنون ہیں کہ انہوں نے گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25% اضافے کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ جس سے ملازمین کے اندر خوشی لہر دوڑ گئی ہے اور ہم سب کیلئے باعث مسرت ہے اور مجھے امید ہے کہ اب پہلے سے بہتر انداز میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ملازمین اپنی فرائض کے ادائیگی میں کوتاہی نہیں بھرتیں گے۔ شہر کی صفائی میں کوئی کوتاہی نہیں ہوگی، اب پہلے سے زیادہ کمپنی کے ڈی ایم اوز، سہروائزرز اور سینیٹری سٹاف اپنی پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی بہتر انداز میں ادا کرنے ہونگے امید ہے کوئی شکایت کا موقع نہیں دیں گے۔
