چوہدری عثمان علی کو برادری پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور نوجوان نسل کی سپورٹ اور چوہدری آصف علی کا حلقہ میں دن رات کے ورک کا کامیابی میں اہم عمل دخل
عائشہ ارشد خان لودھی کو ان کے والد ارشد خان لودھی کی وسیع سیاسی زندگی اور تجربہ سوشل ورک حلقہ میں مستحقِ خواتین اور خاندانوں کی مالی امداد لوگوں کی خوشی غمی میں شریک ہونا انکی کامیابی میں نمایاں عوامل۔۔۔
ہڑپہ(چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق الیکشن 2024 میں حلقہ این اے 142 سے دو نئے چہروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع تفصیل کے مطابق حلقہ این اے 142سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری آصف علی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد ان کی جگہ ان کے بھتیجے چوہدری عثمان علی جنہیں پی ٹی آئی کی مکمل حمایت حاصل ہے اس حلقہ سے(مور) کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں دوسری جانب سابقہ صوبائی وزیرمال و زراعت مرحوم ارشد خان لودھی کی بیٹی اور سابقہ ایم پی اے مسلم لیگ ن نوید اسلم خان لودھی کی بیوی عائشہ ارشد خان لودھی حلقہ این اے 142سےبحثیت آزاد امیدوار الیکشن لڑرہی ہیں دونوں امیدواروں کو اپنی اپنی جگہ بڑے مضبوط ذرائع موجود ہیں چوہدری عثمان علی کو برادری پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور نوجوان نسل کی سپورٹ اور چوہدری آصف علی کا حلقہ میں دن رات کے ورک کا کامیابی میں اہم عمل دخل ہوگا اسی طرح عائشہ ارشد خان لودھی جن کو الیکشن کمیشن نے(ملکہ) کا نشان الاٹ کیا ہے کو ان کے والد ارشد خان لودھی کی 50سالہ سیاسی زندگی کا وسیع دور اور تجربہ عائشہ ارشد خان لودھی کا خود سوشل ورک حلقہ میں مستحقِ خواتین اور خاندانوں کی مالی امداد لوگوں کی خوشی غمی میں شریک ہونا انکی کامیابی میں نمایاں عوامل کارگر ثابت ہوسکتے ہیں دونوں نوجوان نئے چہروں کی حلقہ میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے 8فروری کو حلقہ این اے 142سے کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے
