ہڑپہ۔چیچہ وطنی چوہدری زاہد اقبال۔چوہدری منیر ازہر۔ راناسجاد حسین خاں۔اور چوہدری شاہد منیر ازہر گروپ انتخابی نشان(حقہ) کی عوامی حلقوں میں پذیرائی نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں
گروپ کی مقبولیت چوہدری زاہد اقبال نے ایم این اے اور ضلعی چیئرمین کے عہدوں پر فائز ہوکر بلا تفریق ہر یونین کونسل میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے حقہ کے نشان کے ہر طرف چرچوں نے مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے۔۔
ہڑپہ(چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق8 فروری 2024 کو ہونے والے الیکشن میں ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی کے مختلف حلقوں سے حصہ لینے والے امیدواروں جن میں سابقہ ایم این اے اور سابقہ ضلعی چیئرمین ساہیوال چوہدری زاہد اقبال این اے 142اور پی پی 203 سے حقہ کے نشان پر آزاد امیدوار ہیں حلقہ پی پی 202 سے سابقہ ضلعی وائس چیئرمین ساہیوال سماجی کارکن حلقہ کی ہر دلعزیز شخصیت رانا سجاد حسین خاں بھی بطور آزاد امیدوار حقہ کے نشان پر حصہ لے رہے ہیں اسی طرح چیچہ وطنی کے صوبائی حلقہ پی پی 204 سے سابقہ ایم این اے اور شریف النفس انسان چوہدری منیر ازہر کے فرزند چوہدری شاہد منیر ازہر کو بھی الیکشن کمیشن نے(حقہ) کا نشان ہی الاٹ کیا ہے یادرہے ان چاروں حلقوں سے حصہ لینے والے تمام امیدواروں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے تمام امیدواروں کا مشترکہ انتخابی نشان (حقہ) ہونے کی وجہ سے ان تمام امیدواروں نےچوہدری زاہد اقبال اور چوہدری منیر ازہر کی قیادت میں بننے والے گروپ کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں حلقہ میں(حقہ) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے چرچوں نے گروپ کی فتح کی نوید سنادی
