خیبر سے امان علی شینواری.
پاک افغان طورخم بارڈر پر پاسپورٹ ویزے کی اطلاق کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا.
مظاہرین کی قیادت طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ایمل شینواری، معراج الدین شینواری، ٹرانسپورٹ یونین کے صدر عظیم اللہ شینواری نے کئے.
پاک افغان طورخم بارڈر پر آج پانچویں روز بھی دوطرفہ تجارت معطل ہے اور سرحد کے دونوں اطراف سینکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنسے ہوئے ہیں جس سے تاجر، ٹرانسپورٹرز سمیت ٹرک ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس موقع پر کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ایمل شینواری، معراج الدین شینواری اور عظیم اللہ نے کہا کہ طورخم بارڈر بندش سے تجارت کو نقصان ہورہا ہے جس کا براہ راست اثر ملکی اقتصاد سمیت تاجر اور ٹرانسپورٹرز پر پڑ رہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ و ویزہ سسٹم کے نفاذ کے لئے طورخم بارڈر پر ٹرک ڈرائیورز کو سٹیکر ویزے کی سہولت کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ مسئلہ حل ہوسکے انہوں نے کہا کہ طورخم اور پاک افغان شاہراہ پر پھنسے ہوئے مال بردار گاڑیوں کو فوری طور پر اجازت دی جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز اور تاجر مالی نقصان سے بچ جائیں انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر افغانستان آنے جانے والے ٹریلر گاڑیوں کےساتھ کنڈیکٹر کو اجازت دی جائے اور دونوں ہمسایہ ممالک ٹرانسپورٹرز پر پاسپورٹ ویزہ شرط میں نرمی لائی اور تجارت بڑھانے میں کردار ادا کریں. انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر راتوں رات فیصلے کی نفاذ سے پہلے ٹرانسپورٹرز کو آگاہ کرکے اعتماد میں لیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور نہ ہو اور مالی نقصانات سے بچ سکے انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارتی سرگرمیاں مزید بہتر بنانے اور طورخم بارڈر پر نرم پالیسی لانے کے لئے حکومت پاکستان ٹھوس اقدامات اٹھائیں .
