خیبر سے (امان علی شینواری ) انتخابی بیلٹ پیپرز کی تاریخ میں توسیع کی جائے ۔ تنظیم اساتذہ
تنظیم اساتذہ پاکستان کے ضلع خیبر کے صدر شریف اللہ آفریدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان سرکاری ملازمین کی بیلٹ پیپرز وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع کریں اس لئے کہ ابھی تک انتخابی عملے کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈیوٹی لیٹرز ایشو نہیں ہو چکے ہیں جو الیکشن کمیشن کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اگر سرکاری ملازمین اپنے ووٹ کے استعمال سے محروم رہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری الیکشن کمیشن آف خیبر پختونخوا پر عائد ہوگی
