مسلم ہینڈز انٹرنیشنل دنیا میں خیر بانٹ رہی ہے

Spread the love

وزیرآباد( نامہ نگار ) مسلم ہینڈز انٹرنیشنل دنیا میں خیر بانٹ رہی ہے ۔اس تنظیم کو اس کی کارکردگی کی بنا پر دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔یہ بات گورنر پنجاب حافظ بلیغ الرحمان نے سابق مشیر وزیر اعظم برگیڈیئر (ر) بابر علاؤ الدین کے بیٹے کی رعوت ولیمہ کے موقع پرکنٹری ہیڈ مسلم ہینڈز صاحبزادہ سید ضیاء النور شاہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین مسلم ہینڈز سید لختِ حسنین کو حکومت پاکستان کیطرف سے عطا کیا گیا نشان امتیاز اعتراف خدمت کا منہ بولتا عملی ثبوت ہے۔انہوں نے مسلم ہینڈز ایجوکیشن کمپلیکس وزیرآباد کے دورے کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یتیم بچوں کفالت اور تعلیمی عمل کو اپنی آنکھوں ڈے دیکھا ہے جو قابلِ تعریف ہے موقع ملا تو وہ دوبارہ بھی وہاں کا دورہِ کریں گئے اس موقع پر انجینئر نعیم قیصر نجمی ملک محمد احمد۔ مدٹر نزیر . شاکر ملک مہر. جاوید ۔فراز ربانی. عمران یعقو.ب افتحار احمد اکرم اور ۔میاں قمر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں