امن گروپ کا چیچہ وطنی میں تاریخ ساز پاور شو چوھدری منیر ازہر کی زیر سرپرستی چوہدری زاھد اقبال کے ڈیرہ پر ہونے والے جلسہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

Spread the love

پاور شو میں حلقہ این اے 143پی پی 202۔پی پی 203.پی پی 204 ۔سے امن گروپ کے امیدواران کی شرکت تحصیل چیچہ وطنی کو کرپشن فری بنانے کے عزم کا اعادہ

ہڑپہ(چودری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل برو چیف ساہیوال)۔تفصیل کے مطابق 8فروری 2024 کو ہونے والے جنرل الیکشن کے نتیجہ میں سابقہ ایم۔این اے چوہدری منیر ازہر کی قیادت میں قائم ہونے والے امن گروپ کے چیئرمین کی سرپرستی میں چوہدری زاہد کے ڈیرے پر ہونے والے پاور شو کا پنڈال سجایا گیا اس پاور شو میں حلقہ این اے 143پی پی 202پی پی 203پی پی 204 سے تعلق رکھنے والے امیدواران سابقہ ایم۔این اے اور سابقہ ضلعی چیئرمین چوہدری زاہد اقبال سابقہ وائس چیئرمین ضلع ساہیوال اور سابقہ ایم این اے چوہدری منیر ازہر کے لخت جگر شاہد فاروق ازہر کے حلقوں سے آئے ہوئے ہزاروں افراد نے شرکت کرکے چاروں حلقوں سے فیصلہ امن گروپ کے نامزد امیدواروں کے حق میں دے دیا پاور شو کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا بعد میں حدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ پیش کیا گیا تقریب کی رونق امن گروپ کے ہیروز سٹیج کی زینت بنے پنڈال میں آئے ہوئے لوگوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیتے رہے جلسہ گاہ پہنچنے والوں کا چوہدری زاہد اقبال اور ان کے حاجی محمد ایوب۔ رانا سجاد حسین خاں اور شاہد فاروق ازہر استقبال کرتے رہے جلسہ میں شریک شرکاء سے چوہدری منیر ازہر۔چوہدری زاہد اقبال۔حاجی محمد ایوب۔رانا سجاد حسین خاں۔شاہد فاروق ازہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل چیچہ وطنی میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام بابا سیاست سابقہ ایم این اے چوہدری منیر ازہر نے کروائے اس کے بعد اگر ریکارڈ ترقیاتی کام کسی نے کروائے ہیں تو وہ ہیں چوہدری زاہد اقبال جنہوں نے بطور ایم این اے اور ضلعی چیئرمین ہونے کے ناطے بلا تفریق ہر یونین کونسل میں فنڈز دے کر ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے امن گروپ کا منشور۔کرپشن سے تحصیل پاک چیچہ وطنی۔تعلیمی اداروں کا قیام۔کمیشن مافیا کا خاتمہ۔حلقہ میں بلا تفریق ترقیاتی کاموں کا جال۔تھانہ کلچر اور جاگیردارانہ سیاست کا خاتمہ۔فلاحی انسانیت کی خدمت۔اور شرافت کی سیاست پیش کیا اس پاور شو میں تحصیل چیچہ وطنی بھر سے یونین کونسلوں کے چیئرمین وں اور وائس چیئرمینوں سمیت مسلم لیگ ن کے تنظیمی ڈھانچےکے عہدداران نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے امن گروپ کے امیدواروں کی سپورٹ کا اعلان بھی کیا ہڑپہ سے ڈاکٹر چوہدری طارق محمود ۔صلاح الدین شمشاد حیدر چوہدری آصف ندیم نے خصوصی شرکت کی حلقہ بھر سے آئے ہزاروں افراد کے لیے چوہدری زاہد اقبال اور رانا سجاد حسین خاں کی طرف سے پر تکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں