نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا خلیل احمد خان،جنرل سیکرٹری طاہر عمران کولار کے اعزاز میں اہلیان کولار کی طرف سے ظہرانہ کے اہتمام کیا گیا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا خلیل احمد خان،جنرل سیکرٹری طاہر عمران کولار کے اعزاز میں اہلیان کولار کی طرف سے ظہرانہ کے اہتمام کیا گیا جسمیں خرم شہزاد،شاہد حسین کولار،طاہر محمود بٹ،رانا مشرف،سیف اللہ سمراء،چوہدری راشد سمراء،ملک غلام میاں اعوان،محمد ادریس سپال،مسعود مغل،ثاقب بشیر چیمہ،علی بہادر چٹھہ،غضنفر علی چیمہ،شیخ بلال احمد،عاطف حیات چٹھہ،رانا آفتاب،میاں منصور الرحمن،بلال وزیر چیمہ،چوہدری عثمان ایڈووکیٹس سمیت وکلاء اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نومنتخب عہدیداران کا کولار گاؤں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ڈھو ل کی تھاپ پر گھوڑوں نے رقص کیا پرندے آزاد کئے گئے اور گل پاشی کی گئی۔رانا خلیل احمد خان اور طاہر عمران کولار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے جس نے ہمیں ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے الیکشن میں کامیابی عطاء کی اور ہم آپ سب دوست احباب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں اس خوشی کے موقع میں آپ بھی ہمارے ساتھ شریک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء کے حقوق کے تحفظ اور وقار کی سربلندی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے وکلاء کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔وکلاء کے علاوہ عوام سے کوئی زیادتی نہ کرنے دینگے اور انکے مسائل کے حل کے لئے بھی ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں