انجمن طلباء اسلام کی56تشکیل انجمن کی تقریب کا انعقاد مولانا ظفر علی خان پوسٹ گریجو ایٹ کالج وزیر آ باد میں کیا گیا،

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) انجمن طلباء اسلام کی56تشکیل انجمن کی تقریب کا انعقاد مولانا ظفر علی خان پوسٹ گریجو ایٹ کالج وزیر آ باد میں کیا گیا،جسمیں پرنسپل مولانا ظفر علی خان کالج شیخ ثناء اللہ،پروفیسر زنذیر احمد اعوان،محمد ارشد بخاری،صدر پریس کلب افتخار احمد بٹ،سابق چیئرمین کالجزپاکستان مہر عرفان رفیع،کالج ناظم ابرار وڑائچ،جنرل سیکرٹری شامیر چیمہ،سٹی ناظم رانا شرجیل،جنرل سیکرٹری محمد حسیب سمیت عہدیداران وکارکانان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سابق چیئرمین کالجز مہر عرفان رفیع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن طلباء اسلام کا مقصد طلباء کے دلوں میں صحیح اسلامی روح کوبیدار کرنا ہے جو کہ عشق مصطفی ؐ کی شمع کو دلوں میں روشن کئے بغیر نا ممکن ہے،نظام مصطفےٰؐمیں ہی پاکستان کی بقاء اور غلامی رسولؐ میں ہی دنیا و آخرت کیلئے راہ نجات ہے، اسلام دشمن پاکستان کی نظریاتی سرحدوں پر حملہ آور ہیں ہمیں تخفظ کرنا ہے۔اس موقع پر حاجی حنیف طیب بانی انجمن طلباء اسلام کی صحت یابی کے لئے،فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔تقریب کے اختتام تشکیل انجمن کا کیک بھی کاٹا گیا۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں