وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت اسلامی کے امیدوار صوبائی اسمبلی محمد مشتاق بٹ نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی لڑائی دکھاوے کی ہے، عوام سٹیٹس کو کے حامیوں کو ووٹ دیکر فرسودہ نظام سے جان چھڑ وائیں،ملک خاندانوں کی حکمرانی کے لئے نہیں اسلام کے لئے بنا ہے،جماعت اسلامی اپنے جھنڈے اور نشان ترازو سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے وہ سوہدرہ میں خواتین کے اجتماعات،محمد عارف مہر،محمد اقبال مہرکے گھر کارنر میٹنگز،محمد بشیر مہر،مہر وحید پھلائی والے سے خصوصی ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 76سال سے برسر اقتدار ٹولے نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ہر شہری تین لاکھ کا مقروض ہے مگر حکمران امیر ترین بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی خدمات اور کردار سے دنیا آگا ہ ہے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود جماعت اسلامی عوام کی خدمت کررہی ہے اگر برسر اقتدار آئی تو تمام مراعات عوام کے لئے ہونگی انہوں نے کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح عوام سیاست میں بھی جماعت اسلامی پر اعتماد کررہے ہیں انہوں نے متعدد علاقہ کے بااثر افراد سے ملاقاتیں بھی کیں جنہوں نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔(فوٹو ہمراہ ہے)
