خیبر (امان علی شینواری) لنڈی کوتل تنظیم اہلسنت والجماعت کے شوریٰ اجلاس میں سابق سنیٹر اور سجادہ نشین پیر حافظ عبدالمالک القادری اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر پیر نورالحق قادری نے مشران علماء کرام کے ہمراہ انے والے قومی اور صوبائی اسمبلی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے قومی و صوباٸی اسمبلی امیدواروں کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا گیا.
دربار عالیہ قادریہ لنڈی کوتل پیروخیل میں تنظیم اہلسنت والجماعت کے شوریٰ مشران علماء کرام نے سابق سنیٹر سجادہ نشین پیر عبدالمالک صاحب اور سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے جمرود ملاگوری، لنڈی کوتل خیبر ذخہ خیل، شینواری، شلمانی اور دیگر علاقوں کے مشران کے ہمراہ متفقہ طور پر ضلع خیبر پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے NA27 قومی اسمبلی امیدوار اقبال آفریدی، صوبائی اسمبلی امیدوار pk70 سہیل آفریدی، Pk 71عبدالغنی آفریدی، Pk 69 صوبائی اسمبلی کے امیدوار محمد عدنان قادری کو مکمل طور پر سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا گیا جبکہ بھرپور طریقے سے کمپین شروع کرنے کا فیصلہ کیا انے والے انتخابات شوریٰ اجلاس سے سابق سنیٹر اور سجادہ نشین پیر عبدالمالک قادری، سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری قومی اسمبلی امیدوار اقبال آفریدی صوبائی اسمبلی کے امیدوار سہیل آفریدی، علامہ محمد عدنان قادری، ملک بیدار شینواری،ملک عبدالرازاق آفریدی، ملک خالد آفریدی ذخہ خیل، ملک عبدالمنان ملاگوری فرید شلمانی، شاہ جی شلمانی، مجیب شینواری، تاجر یونین کے سابق صدر جعفر شینواری ،چئرمین ابودردا شینواری، حاجی ضرب اللہ شینواری و دیگر نے خطاب کئے جبکہ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی امیر محمد خان آفریدی، الحاج شیرمت خان آفریدی اور دیگر پارٹی کے مشران اور ورکرز بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئیں تنظیم اہلسنت والجماعت کے شوریٰ اجلاس میں سابق سنیٹر اور سجادہ نشین پیر عبدالمالک صاحب اور سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سچا عاشق رسول ہے انہوں نے ناموس رسالت پر غیرت کرکے اقوام متحدہ میں بھرپور آواز اٹھایا اور امت مسلمہ کے سر فخر سے بلند کیا انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں ڈٹ کر کھڑے ہیں انے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی اسمبلی امیدواروں کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کرینگے اور ان کے لئے بھرپور کمپین چلائنگے تاکہ انے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت ممکن ہوسکے انے والے انتخابات کے سلسلے میں شوریٰ اجلاس کے اختتام پر سابق سنیٹر اور سجادہ نشین پیر عبدالمالک نے انے والے ضلع خیبر کے تمام اقوام کے مشران تنظیم اہلسنت والجماعت کے مشران علماء کرام اور عوام و دیگر مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور بعد میں اجتماعی دعائیں کی گئے
