تحریک لبیک پاکستان اقتدار میں آکر کمزور طبقات کی بھرپور داد رسی کرے گی

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) تحریک لبیک پاکستان اقتدار میں آکر کمزور طبقات کی بھرپور داد رسی کرے گی،بلاول ہاؤس اور راؤنڈ میں رہنے والے فٹ پاتھ پر رہنے والوں کا درد محسوس نہیں کرسکتے،لندن بھاگنے والوں کا احتساب کی باتیں کرنا حیران کن ہے، احتساب قرض اتارو ملک سنوارو سکیم سے شروع کرو،پی پی پی،ن لیگ اور پی ٹی آئی نے اسی پیسے سے دوسرے ممالک میں جائیدادیں بنائی ہیں۔ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار پی پی35خرم مختار چیمہ نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سرپرست حاجی محمد عارف،قاری محمد امین،اویس جمیل بٹ،حافظ محمد جمیل رضوی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ جابر کے سامنے ڈٹ جانا ہمارا منشور ہے ہم ہتھکڑیاں لگواکر مقدمات کرواکر بھی اپنے نظریہ پر کھڑے ہیں تحریک لبیک پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔8فروری تحریک لبیک پاکستان کی جیت کا دن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں