مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں مختار احمد وڑائچ بگا برادران اور چوہدری منشاء چیمہ کے زیر اہتمام علی نگر میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسہ کا اہتمام ک

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں مختار احمد وڑائچ بگا برادران اور چوہدری منشاء چیمہ کے زیر اہتمام علی نگر میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسہ کا اہتمام کیا گیا جسمیں امیدوار این اے66ڈاکٹر نثار احمد چیمہ،پی پی35وقار احمد چیمہ،پی پی36عدنان افضل چٹھہ،صوبائی رہنماامتیاز اظہر باگڑی،مختار احمد وڑائچ،چوہدری منشاء چیمہ،چوہدری احسن سماں،چوہدری رضوان،احمد چٹھہ سکنہ ٹھٹھہ فقیر اللہ،محمد نواز چٹھہ،عارف جٹ،ممنون مسیح،محمد اصغر علی،یونس بھٹی،وزیرحسین آف علی نگر،چوہدری افتخار احمد،اسجد حسین چیمہ،چوہدری وقاص حسن آف وڈالہ چیمہ،سابق کونسلر شعیب الحسن پھالوکی،چوہدری عابد حسین،چوہدری امجد حسین،چوہدری وقاص افضل گھمن،چوہدری عدنان اکرم چیمہ،ملک تنویر،ولید حسین،چوہدری طالب حسین آف ڈھونیکی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو تباہی کا لامتناہی سلسلہ تحائف میں دیا،کہاں گئیں ایک کرو نوکریاں اور50لاکھ گھر،غیر معمولی مہنگائی اسی کا تسلسل ہے۔،نواز شریف کے آنے سے مہنگائی پر کنٹرول ہوگا اور غریب عوام کو ریلیف ملے گا،مسلم لیگ (ن) کی قیادت الیکشن میں کامیابی کے بعد مناسب حکمت عملی سے ملک کو مسائل کے بھنور سے نکالنے میں بہت جلد کامیاب ہوگی،وقار احمد چیمہ اور عدنان افضل چٹھہ نے کہا کہ آپ لوگوں نے جو ذمہ داریاں ہمیں دینی ہیں اسے فرض سمجھ کر نبھانا ہے نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی ختم کی،سڑکیں بنوائیں،ملک میں ترقی کا سفر شروع ہوا نواز شریف کو اقتدار سے ہٹا یا گیا اور جعلی طریقے سے عمران کو ملک پر مسلط کیا گیا۔مختار احمد وڑائچ اور چوہدری منشاء چیمہ نے خہا کہ علی نگر میں کوئی ایسا فرد نہیں جو کہ مسلم لیگ (ن) سے محبت نہ کرتا ہو اس علاقہ میں بہت سے ترقیاتی کام ہونے والے ہیں علی نگر میں نکاسی آب کا بہت بڑا مسئلہ ہے ہمارے امیدوار آپ لوگوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور تمام مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں