وزیرآباد(نا مہ نگار) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے پی پی 36 سے اعجاز احمد پرویا اور پی پی 35 سے امتیاز اظہر باگڑی سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کی درخواست کی۔ جس پر اعجاز احمد پرویا اور امتیاز اظہر باگڑی نے میاں محمد شہباز شریف کو یقین دلایا کہ وہ وزیرآباد سے انشاء ا للہ مسلم لیگ (ن) کو بڑی لیڈ کے ساتھ فتح دلائیں گے۔سابق وزیراعظم نے امتیاز باگڑی اور اعجاز پرویا کی خدمات کو سراہا اور انکی حالیہ قربانی پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں سابقہ امیدواروں نے یقین دلایا کہ وہ ڈاکٹر نثار احمد چیمہ کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی کے لئے دل وجان سے محنت کریں گے۔میاں محمدشہباز شریف نے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ سے کہا کہ وہ انکی طرف سے بیگم طلعت شوکت منظور چیمہ، بریگیڈیئر(ر) بابر علاؤ الدین،عادل بخش چٹھہ،مستنصر علی گوندل، سلمان ساجد چٹھہ، شاہد نواز چٹھہ، عادل اصغر چٹھہ اور عنصر محمود سندھو کا بھی شکریہ ادا کریں اور انہیں کہیں کہ وہ بھی پارٹی کی کامیابی کے لیے جدوجہد کریں۔(فوٹو ہمراہ ہے)
