جدید مواصلاتی نظام نے دنیا کی ترقی میں انقلاب برپا کردیا ہے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) جدید مواصلاتی نظام نے دنیا کی ترقی میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ کوئی شعبہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔عوام اور حکومت کو مل کر ان خطوطِ پر کام کرنا چاہیے تاکہ ٹیکنالوجی کے مؤثر اور مثبت ثمرات سے استفادہ حاصل کرکے ملک ترقی کی راہ پر تیزی سے چلنے والے چلنے والیملکوں کی صف میں شامل ہوسکے۔حکومت ا س معاملہ میں انتہائی سنجیدگی سے کام کر رہی ہے اور ان تمام افراد محکموں کے ساتھ کھڑی ہے جو اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں پی ٹی سی ایل ملک میں ٹیلی کام سیکٹر میں جدید ترین سسٹمز کی سہولیات کو ملک بھر اور دور دراز علاقوں تک فراہم کرکے معاشرہ کے ہر فرد بالخصوص طلبہ کو اپنے کاروبار زندگی کی تکمیل تک رسائی کو آسان بنانے میں مدد کر رہی ہے۔بے شمار بیروزگار نوجوان آن لائن کام کرکے باعزت روز گار حاصل کر چکے ہیں یہ عوامل قابل تعریف ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ فیاض احمد موہل نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی وزیرآباد میں فلیش فائبرز نیٹ ورک کا افتتاح کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریجنل جرنل مینجر گوجرانولہ ٹیلی کام وقار محمود گل نے کہا کہ محکمہ عوام کی ضروریاتِ کے پیش نظر جدید اور تیز ترین انٹرنیٹ نیٹ ورک کی فراہمی کے لئے خطیر رقم خرچ کررہی ہے صارفین کے اعتماد اور تعاون سے اس کا دائرہ سروس بڑھا یا جاسکتا ہے انہوں نے کہا صارفین کی استطاعت کے مطابق ٹیرف مقرر کئے جاتے ہیں تاک زیادہ زیادہ صارف کو سروسز تک رسائی مل سکے۔ شکایات کو بر وقت دور کرنے کیلئے ہر سطح پر کسٹمر سروس کی سہولت موجود ہے۔ تقریب میں ڈائریکٹرنجی ہاؤسنگ سوسائٹی حاجی محمد رفیق بھٹہ،پی ٹی سی ایل کے آفسران سینئیر مینجرز خالد منور،ذوالفقار احمد، شمائل اختر، سابق ایس ایم نعیم قیصر نجمی، مینجرز ریاض سلہریا،تنویر حسین بلال بٹ، ذیشان آصف کے علاوہ ایس ای گیپکو راؤ حبیب اللہ، اونر ڈریم گارڈن قیصر گل اظہر منوں،افتخاحسین صدیقی، زاہد چیمہ ایڈووکیٹ،فیروز وڑائچ، رانا لیاقت،خالد جعفر، ہارون،مہر یاسین بھٹہ اور آصف سلہریا،ناصر محمود اللہ والے،حسن البناء بھی شامل تھے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اسٹنٹ کمشنر وزیرآباد سلیم آسی اور پی ٹی سی ایل کے آفسران کے ہمراہ ڈیرہ سلہریاں کا دورہِ کیا اور معززین نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری حیثیت عہدے اور منصب سب اللہ کی طرف سے امانت ہیں اور اللہ تعالیٰ کے ہاں وہی لوگ کامیاب ہیں جو ان کی حفاظت کرتے ہیں اور انکو خلق خدا کی خدمت میں صرف کرتے ہیں انہوں اس موقع پر قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول وزیر آباد کی تعمیر کے لئے خطیر رقم دینے والے ڈونرز کی تعریف کرتے ہوئے آنہیں معاشریات کے لئے بہترین مثال قرار دیا۔ انہوں نے معززین کی شکایات بھی سنی۔ مینجنگ ڈائریکٹر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی محمد رفیق بھٹہ نے ڈپٹی کمشنر اور آر۔ جی ایم جنی ٹی آر کو تحائف پیش کئے آ خر میں ریاض احمد سلہریا مینجر ڈویلپمنٹ نے اپنی رہائش گاہ پر مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں