چوہدری پرویز الہی کے قریبی ساتھی رانا طارق جاوید پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری عثمان علی کے حق میں دستبردار

Spread the love


ہڑپہ۔سابقہ ایم این اے سابقہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے قریبی ساتھی اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 142 رانا طارق جاوید پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری عثمان علی کے حق میں دستبردار
سابقہ ایم این اے رانا طارق جاوید نے حلقہ این اے 142 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے تھے اور الیکشن کمیشن نے انہیں انتخابی نشان ڈھول بھی الاٹ کردیا تھا دستبرداری سے چوہدری عثمان علی کی پوزیشن مزید مستحکم

ہڑپہ(چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق۔8فروری 2024 کو ہونے والے جنرل الیکشن میں پاکستان بھر کی ساہیوال کے حلقہ این اے 142 سے بھی پی ٹی آئی کے پلیٹ فورم سے بیشتر امیدواروں کی طرح اس حلقہ سے سابقہ ایم این اے رانا طارق جاوید نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے تھے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حصول کے لیے تگ ودو کرنا شروع کر دی ناکامی کی صورت میں انہوں ڈھول کے نشان پر ناصرف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا بلکہ الیک ن کمپین بھی شروع کردی تھی تاہم رانا طارق جاوید نے ملکی حالات اور پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کو انکی وجہ سے پہنچنے والے ممکنہ ووٹ کے نقصان سے بچانے کےلیے انہوں نے حلقہ این اے 142میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری آصف علی کے بھتیجے چوہدری عثمان علی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پرویز الہی کے قریبی ساتھی ہونے کے ناطے میرا فرض ہے کہ میں اپنے قائد کے نامزد کردہ امیدوار کے حق میں ناصرف دستبردار ہو جاؤں بلکہ اس کی الیکشن کمین بھی دل جوئی سے کروں اس لیے میں اپنے تمام ووٹرز سپورٹرز کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ میرے تمام دوست بھائی اور میری مائیں بہنیں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری عثمان علی انتخابی نشان (مور)پر میر لگا کر کامیاب کرائیں دستبرداری کا اعلان رانا طارق جاوید نے اپنے ڈیرہ فرید ٹاؤن میں کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حلقہ این اے141 رانا عامر شہزاد اور چوہدری آصف علی کے ساتھ ساتھ حلقہ بھر سے پی ٹی آئی کے ووٹرز کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر چوہدری آصف علی نے رانا طارق جاوید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ اکیلے خان کی نہیں ہم سب کو اکٹھے ہوکر یہ جنگ لڑنی چاہئے رانا طارق جاوید نے ناصرف دستبردار ہوکر محب وطن بلکہ خان کا سپاہی ہونے صحیح حق ادا کردیا چوہدری آصف علی کا مزید کہنا تھا کہ رانا طارق جاوید جوکہ اس حلقہ سے پہلے ایم این اے منتخب ہو چکے ہیں انکی حمایت اور سپورٹ سے چوہدری عثمان علی کی پوزیشن ناصرف مستحکم ہوئی بلکہ فتح یقینی ہوگئ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں