خیبر؛ لنڈی کوتل مسائل کی آماجگاہ بن گیا

Spread the love

خیبر؛ لنڈی کوتل مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہے، پینے کے لئے صاف پانی نہیں، علاج کے لئے ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ اگئے، حکومتی سطح پر نوجوانوں کے لئے سپورٹس کے مواقع میسر نہیں، عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں. قومی مسائل حل کمیٹی کی پریس کانفرنس
لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں قومی مسائل حل کمیٹی کے حاجی الیاس شینواری، کلیم اللہ شینواری، شعور آفریدی ،اختر علی، حاضر حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن میں سابق پارلیمنیٹرینز آخر کس بنیاد پر عوام سے دوبارہ ووٹ مانگ رہے ہیں یہاں ستر سالوں سے پانی کا مسئلہ ہے لیکن کسی نے حل نہیں کیا اور نہ ہی اجتماعی کام ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام مختلف مسائل کا سامنا کررہے ہیں گھریلو مسائل بڑھ گئے بجلی کا دورانیہ کم از کم 6 گھنٹے معاہدے کے عین مطابق فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور رات کے بجائے بجلی کی ترسیل کو دن میں ممکن بنایا جائے تاکہ عوام اس سے مستفید ہوسکے انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ریفر ٹو پشاور کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات پیش ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے مشینری دستیاب لیکن فعال نہیں جس سے مریضوں اور اہلیان لنڈی کوتل کو پریشانی لاحق ہے انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل میں سپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر کے لئے کسی بھی سابق پارلیمنیٹرین نے موثر آواز نہیں اٹھائی جس کے باعث نوجوان کھلاڑی سہولیات سے محروم ہیں اور پچھتر سالوں سے ایک سپورٹس کمپلیکس کا قیام عمل میں نہیں آیا جس پر ہمیں افسوس ہے انہوں نے کہا کہ عوام اس بار سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں تاکہ بنیادی مسائل کا حل ممکن ہوسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں