چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف
ساہیوال:ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق کا عام انتخابات کے لئے قائم پولنگ سٹیشنز پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے تحصیل چیچہ وطنی کا تفصیلی دورہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ، اے سی چیچہ وطنی مہتاب خان بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے گورنمنٹ ایلیمینٹری سکول بلاک نمبر11، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول96/12L، گورنمنٹ ہائی سکول82/12L، گورنمنٹ ہائی سکول23/14L، گورنمنٹ سیکنڈری سکول20/14L، گورنمنٹ سیکنڈری سکول 9/14L اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول5/14Lکادورہ کیا اور ان تمام سکولز میں پولنگ سٹیشنز کے قیام کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سکول انتظامیہ سے دستیاب سہولیات بارے معلومات لیں اور مختلف کلاس رومز کو چیک بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک آرمی کے جوان تعینات ہونگے اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی سیکیورٹی تعینات کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر عام انتخابات کے سلسلہ میں بہترین سہولیات کے انتظامات کئے جائیں گے۔
