وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآباد کے علاقہ بستی قدرت آباد سمیت دیگر علاقوں میں سوئی گیس کی مسلسل بندش سے عوام خوار ہو گئے 15 روز سے گیس نہیں آ رہی علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ بستی قدرت کے مختلف علاقوں میں پچھلے پندرہ روز سے سوئی گیس نہیں آ رہی جس سے گھریلو خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بچے بھوکے سکول جانے پر۔مجبور ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شدید مہنگائی کے دور میں تینوں وقت بازار سے کھانا نہیں منگوا سکتے۔سابق نائب ناظم الہ آباد یونین کونسل محمد فرح ایوب ،وقار احمد ،ملک۔محمد۔کاشد رخسار احمد و دیگر نے گیس کی بندش کی اس بدترین صورتحال پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بستی قدرت آباد کے لوگوں سے لاوارثوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے یہاں کے غریب لوگ بازار سے کھانے پینے کی اشیاء منگوانے کی سکت نہیں رکھتے۔علاقہ مکینوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوعی رلیف فراہم کیا جائے۔
