وزیرآباد(نامہ نگار) امیدوار پی پی 35 چوہدری محمد یوسف نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوے کہا کہ8فروری کو جیت حق اور سچ کی ہو گی، قیدی نمبر804 کی مقبولیت مخالفین کی نیندیں حرام کردیں،8فروری کو پی ڈی ایم کو شکست کا سامنا ہوگا،عوام سٹیپلر کے نشان پر مہر لگاکر پی ڈی ایم کو بھگانے میں اپنے کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کی بھرپور سہولت کاری کی جا رہی ہے، ایسے حالات کسی بھی جمہوریت پسند کیلئے ناقابل قبول ہیں،ہم صرف عوام کے لئے سوچتے ہیں نعروں کی سیا ست نہیں کرتے،عوام ظلم کا جواب 8فروری کو ووٹ کی صورت میں دے گی۔
