لنڈی کوتل میں خواتین انتہائی مشکلات سے دوچار ہے

Spread the love

لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.
لنڈی کوتل میں خواتین انتہائی مشکلات سے دوچار ہے، خواتین کئی کئی کلومیٹر دور سروں پر پانی لانے پر مجبور ہیں، جہاں مرد بنیادی سہولیات سے محروم وہاں خواتین اس سے کہیں ذیادہ مسائل و مشکلات کا شکار ہیں، سابقہ پارلیمنٹرینز نے خواتین کو نظرانداز بلکہ ان کے لئے کچھ نہیں کیا ہے،قبائلی معاشرہ روایات کے پیش نظر بطور خاتون میرے لئے الیکشن مہم چلانا انتہائی چیلنجنگ ہے،پی ٹی ائی پارلیمنٹرین پرویز خٹک پارٹی سے لنڈیکوتل پی کے 69 سے واحد خاتون امیدوار شاکرہ شینواری کا میڈیا سے گفتگو
لنڈی کوتل پی کے 69 سے واحد خاتون امیدوار شاکرہ شینواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں مرد حضرات بنیادی سہولیات سے محروم وہیں خواتین اس سے کہیں ذیادہ مشکلات کا شکار ہیں،اس جدید دور میں بھی لنڈی کوتل کی خواتین کئی کئی کلومیٹر دور پینے کے لئے صاف پانی سروں پر لانے پر مجبور ہیں،پانی کے بھاری برتن لانے سے ان کو صحت کے سنگین مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے،خواتین کے لئے صحت سہولیات دیکھے،تو زچہ بچہ ودیگر کیسز میں لنڈیکوتل سے ریفر ٹو پشاور میں بیشتر اوقات خاتون ،بچہ یا دونوں زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں،اس کے علاوہ حصول تعلیم کے لئے بھی مواقع میسر نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ جہاں مرد حضرات بنیادی سہولیات کا رونا رو رہے ہیں،وہیں خواتین کے مشکلات اس سے کہیں ذیادہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ بطور خاتون امیدوار الیکشن مہم چلانا انتہائی چیلنجنگ ہے،یہاں پر خواتین کا نکلنا معیوب سمجھا جاتا ہے،لیکن میرے فیملی نے علاقے کے فلاح وبہبود کے لئے دل بڑا کرکے اجازت دی،تاکہ محروم علاقہ کے روشن مستقبل کے لئے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوجاو،انہوں نے کہا کہ سابقہ مرد پارلیمنٹرینز نے خواتین کے لئے کچھ نہیں کیا ہے،اللہ تعالی نے خدمت کا موقع اور عوام نے ووٹ کی طاقت سے نوازا ، تو مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے دن رات بھرپور جدوجہد کرونگی،لنڈیکوتل کو ماڈل تحصیل بنانے کے لئے دن رات جدوجہد کرونگی،انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، پانی، بجلی،سپورٹس کمپلیکس،روڈ ودیگر ضروریات زندگی ترجیحات میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں