عوام کی خدمت کا واحد آپشن پیپلزپارٹی ہے

Spread the love

خیبر سے(امان علی شینواری) عوام کی خدمت کا واحد آپشن پیپلزپارٹی ہے، ملک میں پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو طورخم بارڈر پر روزگار کے مواقع پیدا کرینگے، پارلیمنٹ کی فلور پر سابق پارلیمنٹیرین نے عوام کی حقوق کی آواز نہیں اٹھائیں، خیبر میں 30سال میں کسی نے اجتماعی کام نہیں کیا، لنڈی کوتل میں پانی کا سنگین مسئلہ پانی کی سطح دن بدن نیچے گرتے جارہی ہے، پاکستان میں عوام کی حقوق کے لئے قانون سازی واحد پیپلزپارٹی کے دور میں ہوا ہے، جمہوریت کو سرمایہ داروں نے یرغمال بنایا ہے، ہم فکری و نظریہ کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں. پیپلز پارٹی ضلع خیبر این اے 27 کے امیدوار شاہ رخمان شینواری کا لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار شاہ رحمان شینواری نے اپنے دیگر ساتھیوں نعمت اللہ، روزہ الدین شینواری، شیر بہادر سمیت لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے منشور میں یہاں کے بنیادی حقوق کی تحفظ کیلئے کمر باندھ لی ہے یہاں بیشتر مسائل ہیں جن کے حل کیلئے منتخب نمائندوں نے کوئی کردار ادا نہیں کیا جیسا کہ پینے کی صاف پانی، سمیت تعلیم اور بالخصوص تعلیم نسواں کا فقدان ہے شاہ رحمان شینواری نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ یہاں کے منتخب نمائندوں نے اسی علاقے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے. یہاں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی سے علاقہ محروم ہیں اسلئے لوگ اپنے آنے والے انتخابات میں اپنی ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور ان کو نظرانداز کریں جنہوں نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی.
طورخم بارڈر پر بارڈر منیجمنٹ پالیسی کے تحت یہاں کی مقامی لوگ متاثر ہو چکی ہے اسلئے ہم عوام کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ اگر مرکزی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی آئی تو وہ طورخم بارڈر پر مقامی لوگوں کو روزگار کے کثیر مواقع فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کریں گے. پاکستان پیپلز پارٹی نے قبائلی عوام کو حق رائے دہی دی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا اپنی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے جہاں لوگوں کو روزگار تعلیم، صحت، اور امن ملے گا. پاکستان پیپلز پارٹی محنت کش طبقہ کی پارٹی ہے اور تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں