چوہدری محمد عثمان اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 201 محمد یار ڈمرہ کی کچی آبادی ہڑپہ اسٹیشن آمد بیسیوں افراد نے والہانہ استقبال کیا

Spread the love

ہڑپہ۔امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 142 چوہدری محمد عثمان اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 201 محمد یار ڈمرہ کی کچی آبادی ہڑپہ اسٹیشن آمد بیسیوں افراد نے والہانہ استقبال کیا

کچی آبادی کو نظر انداز کرنے والوں کو اب ہم نے بھی نظر انداز کر دیا منتخب ہوکر کچی آبادی کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک اور محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔چوہدری محمد عثمان

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف ساہیوال)۔امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 142 چوہدری محمد عثمان اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 201 محمد یار ڈمرہ کی کچی آبادی ہڑپہ اسٹیشن آمد بیسیوں افراد نے والہانہ استقبال کیا۔تفصل کے مطابق امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری محمد عثمان اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 201 محمد یار ڈمرہ سابقہ ایم پی اے حفیظ اختر چوہدری چوہدری احسن ایاز چوہدری ندیم محمد صدیق رحمانی ڈاکٹر احمد یار دلو کے ہمراہ کچی آبادی ہڑپہ پہنچے تو چوہدری محمد سعید۔شہباز جٹ۔چوہدری فقیر حسین عرف مٹھو.ملک بدرالدین۔محمد شفیق ۔محمد حفیظ۔منظور احمد۔رانا محمد امجد راناشہبازسمیت اہلیان کچی آبادی نے والہانہ استقبال کیا اس موقع اہلیان کچی آبادی نے سالہاسال سے درپیش بنیادی مسائل اور منتخب ہونے والے سابقہ ایم این ایز اور ایم پی اے کی طرف سے کچی آبادی کو مسلسل نظر انداز کرنے کا ڈھنڈورا بھی پیٹا جس پر چوہدری محمد عثمان نے وہاں پر موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ دوست بھائیوں بزرگوں کی دعاؤں سے اگر اللہ نے مجھے موقع دیا تو ان شاء بلا تفریق ترقیاتی کام ہونگے رہی بات کچی آبادی کے ساتھ ہونے والے سلوک کی تو اس کا ازالہ ہم اس آبادی میں ترقیاتی کام کروا کر کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ بس اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نے غلامی کا طوغ گلے سے اتار پھینکنا ہے یاد رکھیں 8 فروری کو آپ نے(مور) اور پیالے کے نشان کو یاد رکھنا ہے ہم سب کے قائد عمران خان اپنے لیے نہیں ہماری آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہا ہے ہمیں بھی کپتان کا ساتھ دے کر اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل کی جنگ لڑنی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں