ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف ::ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب مرزا فاران بیگ کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال سعید احمد لودھی کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس ساہیوال شاہراہوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے میں مصروف عمل ہے انچارج ایجوکیشن ونگ عبدالرحمن نے ویگن اسٹینڈ پر موجود ڈرائیورز کو محفوظ سفر بارے آگاہی دی۔ دھند میں تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے نقصانات اور سیٹ بیلٹ کی افادیت کے حوالے سے آگاہی دی اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر ہی حادثات کی شرح کو کم کیا جا سکتا ہے جبکہ معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔
