تعمیر ہونے والی ریسکیو 1122 کی بلڈنگ کے وزٹ کے موقع پرسابقہ ایم پی اے حفیظ اختر۔چوہدری چوہدری احسن ایاز۔چوہدری محمد ندیم۔بھی موجود عللماء کرام نے دعائے خیر کی
ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق امیدوار حلقہ این اے 142چوہدری عثمان علی نے علماء فرید کونسل کے ہمراہ ہڑپہ بائی پاس پر تعمیر ہونے والے ریسکیو 1122کے یونٹ کی بلڈنگ کی جگہ کا وزٹ کیا اس موقع پر سابقہ ایم پی اے حفیظ اخترچوہدری۔ چوہدری احسن ایاز۔چوہدری محمد ندیم۔دیگر دوست احباب کے ساتھ بھی موقع پر موجود تھے اس موقع پر حفیظ اختر چوہدری نے کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122کی افادیت وہی جانتا ہے جسے کبھی ان ضرورت پڑی یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے ہڑپہ اسٹیشن اور اس کے گردونواح کے علاقوں کے لوگ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مستفید ہو سکتے ہیں علماء فرید کونسل کے علماء کرام نے اس منصوبہ کے خیرو عافیت سے پایہ تکمیل تک پہنچنے اس منصوبہ کی بنیاد رکھنے والے تعمیر کرنے اور کروانے کی صحت تندرستی اور حفاظت کے خصوصی دعاکرنے کے ساتھ ساتھ اس خالصتاً فلاحی منصوبہ کی تعمیر میں روڑے اٹکائے والوں سازش کرنے والوں کے لیے راہ ہدایت کی بھی دعاکی گئی
