اقوام متحدہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پر مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے ان الفاظ ادا کرنے والے عمران خان کا ساتھ دینگے

Spread the love

خیبر سے (امان علی شینواری)
اقوام متحدہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پر مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے ان الفاظ ادا کرنے والے عمران خان کا ساتھ دینگے. الیکشن یکطرفہ، شفافیت دور دور تک نظر نہیں آتی، الیکشن جیت کرکے مخالفین کو ہرا دینگے. سابق سنیٹر سجادہ نشین پیر حافظ عبدالمالک القادری

لنڈی کوتل غنی خیل حاجی دورشمال کے حجرے میں انتخابی مہم کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر پیر حافظ عبدالمالک القادری نے کہا کہ مظلوم کا ساتھ دینا اب ہم فرض سمجھتے ہیں اور بے گناہ قیدی جو امریکہ کے کہنے پر سلاخوں کے پیچھے بند رکھا ہے جو اسلام کی سر بلندی اور پاکستان کی ترقی کا غمخوار ہے وہ واحد شخصیت عمران خان ہے انہوں نے کہا کہ اس بار عوام ووٹ کے ذریعے پی کے 69 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عدنان قادری اور این اے 27 ضلع خیبر کے امیدوار اقبال آفریدی کو کامیاب بنائیں گے اس موقع پر ناظم اعلیٰ احسان اللہ جنیدی نے کہا کہ یہ معرکہ امریکی غلاموں و اسلام دشمنوں کے خلاف جہاد ہے اور یہ جہاد ووٹ کے ذریعے ہوگی عوام عمران خان کے نامزد امیدواروں کو سپورٹ کرکے ووٹ دیں اور خیبرپختونخوا سمیت پاکستان میں حکومت بناکر پاکستان میں خوشحالی ترقی کا دور لائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں