مسلم لیگ ن کےنامزد امیدوار سابقہ ایم این اے چوہدری محمد اشرف اور پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری عثمان علی کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ متوقع

Spread the love

ہڑپہ۔حلقہ این اے 142کی سیاسی صورتحال یکسر تبدیل مسلم لیگ ن کےنامزد امیدوار سابقہ ایم این اے چوہدری محمد اشرف اور پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری عثمان علی کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ متوقع

حلقہ میں آرائیں برادری اور مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک تقسیم ہونے سے چوہدری محمد اشرف کی جیت پہلے کی طرح آسان نہیں دن رات زورو شورسے جاری چوہدری عثمان علی کی الیکشن کمپین حلقہ میں بڑے اپ سیٹ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف ساہیوال)۔تفصل کے مطابق حلقہ این اے 142 کی سیاسی صورتحال یکسر تبدیل ہو کر رہ گئی ہے اس حلقہ سے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فورم سے ہمیشہ جیتنے والے ایم این اے چوہدری محمد اشرف جنہیں سدا بہار ایم این اے اور لیڈر بھی کہہ کر یاد کیا جاتا ہے چونکہ چوہدری محمد اشرف کا تعلق آرائیں برادری سے ہے اور آرائیں برادری نے چوہدری محمد اشرف کو ہر الیکشن میں ووٹ ہی نہیں دیا بلکہ پوجا ہے اور اسی وجہ سے چوہدری اشرف کو اپنی برادری کی اجتماعی طور اوراس حلقہ میں دیگر آباد برادریوں کی بھی سپورٹ حاصل ہونے سے وہ ہمیشہ اپنے مدمقابل امیدوار سے بھاری مارجن سے جیتنے میں کامیاب ہو جاتے تھے لیکن 8فروری 2024 کو ہونے والے جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فورم سے ایم۔این۔اے کا الیکشن لڑنے والے امیدوار کا تعلق بھی آرائیں برادری سے ہونے کی وجہ سے چوہدری محمد اشرف کا برادری کا ووٹ بینک کافی حد تک تقسیم ہوگیا ہے اور دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ڈویژنل وومن صدر سابقہ ایم پی اے اور مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار نوید اسلم خان لودھی کی بیوی عائشہ ارشد خان لودھی جنہوں نے چوہدری اشرف سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ چھیننے کی ہر ممکن کوشش کی ٹکٹ نہ ملنے پر وہ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں اس طرح وہ چوہدری محمد اشرف کے صرف ن لیگی ووٹ بینک پر اثرانداز ہوسکتی ہیں ان تمام صورتحال کے باوجود چوہدری اشرف اور چوہدری عثمان علی کے درمیان ہی کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا دیکھتے ہیں حلقہ این اے 142کی سیٹ پی ٹی آئی جیتتی ہے یا ن لیگ حلقہ کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں یہ سیٹ چوہدری اشرف جیتیں یا چوہدری عثمان علی اس دفعہ مارجن حیران کن ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں