خیبر سے (امان علی شینواری)
لنڈی کوتل قوم شینواری میرداد خیل کے دو خاندانوں کے مابین 32 سالہ دیرینہ دشمنی صلح اور دوستی میں تبدیل ہوگئی تنازعہ کے دوران کئی افراد زخمی اور لاکھوں روپے کا نقصان دونوں طرف سے ہوا تھا حاجی وارث، حاجی تاج ملی، ہنرولی شینواری اور فضل کریم میرداد خیل شینواری نے اپنے خاندانوں کی طرف سے سابق سینیٹر حافظ عبدالمالک قادری، مولانا محمد عمر بنوری اور مولانا محمد شاہ سمیت دیگر جرگہ ممبران اور صلح صفائی کی اس تقریب میں شریک تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا فریقین اس موقع پر آپس میں بغلگیر ہوئے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھائیوں کی طرح رہینگے سابق سینیٹر حافظ عبدالمالک قادری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور جو لوگ اللہ کی رضا کے لئے ایک دوسرے کو معاف کرتے ہیں اور صلح کی طرف بڑھتے ہیں ان کے لئے جنت کی بشارت ہے انہوں نے دیگر لوگوں پر بھی زور دیا کہ وہ تنازعات ختم کرکے دوستی اور بھائی چارے کی فضاء پیدا کریں اور لڑائی جھگڑوں سے گریز کریں کیونکہ امن ہی ہر معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے ہنر ولی شینواری اور فضل کریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جرگے اور صلح کے عمل سے خوش اور مطمئن ہیں اور دوسرے لوگوں کو بھی مشورہ دیتے ہیں کہ عدالتوں سے بچیں اور روایاتی جرگوں کے ذریعے تنازعات حل کریں انہوں نے شرکاء محفل اور جرگہ ممبران کا شکریہ ادا کیا.
