لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ لنڈی کوتل کے نائب صدر حسن شاہ شینواری اپنے پارٹی سے مستعفی

Spread the love

لنڈی کوتل سے (امان علی شینواری)
لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ لنڈی کوتل کے نائب صدر حسن شاہ شینواری اپنے پارٹی سے مستعفی ہوکر باقاعدہ طور پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اور مسلم لیگ ن کے لئے شیخ مل خیل طالب خیل میں جلسہ کرانے کا اعلان کیا. جس میں خاندان سمیت سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی کی قیادت پر اعتماد کرے گی اور آنے والے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گی.
لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الحاج تاج محمد آفریدی نے کہا کہ ہمیں عوام کی اعتماد حاصل ہے اور 8فروری کو ہم جیت کر دکھائیں گے انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنان سوچ سمجھ کر سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرے اور خان کے نام پر ووٹ نہ دیں جن لوگوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ان کی اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائنگے انہوں نے کہا کہ ورکرز کسی بھی پارٹی کا سرمایہ ہوتا ہے میں بذریعہ پریس کانفرنس نوجوان نسل کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں کہ آئے اور ساتھ چلے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں