صلع نہ کرنے پر ڈاکووؤں نے مدعی کے گھر پر حملہ کر کے اس کے جواں سال بیٹے کو فائرنگ کر گے زخمی کر دیا

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار) صلع نہ کرنے پر ڈاکووؤں نے مدعی کے گھر پر حملہ کر کے اس کے جواں سال بیٹے کو فائرنگ کر گے زخمی کر دیا۔ خانکی ہیڈ سے ساروکی روڈ اور خانکی سے وزیرآباد روڈ پر ڈکیتیاں کرنے والے ڈاکو نوجوانوں نے پکڑ لیے بعد میں ڈاکووؤں کے ورثا ء صلح کے لئے مجبور کرتے رہے صلع نہ کرنے پر چھ سے سات افراد ہاکیاں ڈنڈے،خنجر اور پسٹل لے کر محمود احمد قصائی کی حویلی میں داخل ہوگئے اور حویلی میں موجود محمود کے 22 سالہ بیٹے علی حسن کو شدید زدوکوب کرنے کے بعد واپس جاتے ہوئے فائرنگ کرکے علی حسن کو شدید زخمی کر دیا اور کافی دیر سڑک پر ہوائی فائرنگ کرتے رہے زخمی علی حسن کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ جلد ملزمان پولیس کے شکنجے میں ہوں گے یاد رہے ملزمان نے اس علاقہ میں انت مچا رکھی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں