وزیرآباد(نا مہ نگار) تحریک انصاف کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 35 چوہدری محمد یوسف کودو بیٹوں،برادر نسبتی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔چوہدری محمد یوسف 9 مئی کے واقعات میں مطلوب اور 9 مئی کے بعد روپوش تھے۔چوہدری محمد یوسف وزیرآباد سے حلقہ پی پی 35 سے الیکشن لڑ رہے ہیں انکو آزاد حیثیت سے سٹیپلرکا نشان جاری ہوا ہے پولیس نے انہیں گوجرانوالہ کے علاقہ ڈی سی کالونی سے گرفتار کرلیاچوہدری محمد یوسف کے ساتھ انکے بیٹے عدنان یوسف،عرفان یوسف انکے برادر نسبتی محمد اختر کو بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ پولیس نے انہیں گرفتار کر کے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔مقامی پولیس نے گرفتاری سے متعلق اظہار لاعلمی کیا ہے۔
