اوباش نوجوان کی اپنے چچا زاد بھائی سے بد فعلی کی کوشش

Spread the love

وزیرآباد:(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی اپنے چچا زاد بھائی سے بد فعلی کی کوشش والدہ اور ماموں بروقت پہنچ گئے ملزم بچے کو چھوڑ کر فرار ملزم کے باپ و رشتہ داروں کی نوجوان کی والدہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں صلح کرو اور درخواست واپس لو وگرنہ گھر سے نکال دیں گے والدہ کا موقف پولیس کی جانب سے بھی تعاون نہیں کیا جا رہا الزام
وزیرآباد کے علاقہ کوٹ حسین خان کی رہائشی خاتون مہوش نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ اسکا 12 سالہ بیٹا عبداللہ گلی میں دوکان سے گھر کا سامان لینے کے لیے گیا جسے اسکے چچا زاد علی رضا نے بہلا پھسلا کر قریبی کھیتوں میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا بچے کی والدہ نے کہا کہ وہ بروقت پہنچ گئی تو ملزم بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا واقعہ کی درخواست پولیس کو دے دی لیکن ملزم نوجوان کو پکڑا نہیں گیا بلکہ مجھے میرے دیور ،جیٹھ اور نندوئی صلح کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں خاتون نے وزیر اعلی پنجاب و آئی پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکے بیٹے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور مجھے دھمکیاں دینے والوں سے تحفظ فراہم کیا جائے ۔پولیس کا موقف ہے کہ درخواست موصول نہیں ہوئی۔والدہ ملزم کے خلاف درخواست دے کاروائی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں