ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کے نگرانی میں گوشت فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کے نگرانی میں گوشت فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، ناقص اور سڑھا ہوا گوشت فروخت کرنے پر قصاب کی دو دکانیں سیل اور قصائیوں کو جیل بجوادیا گیا، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حفظان صحت کے عین اصولوں کی خلاف ورزی ناقابل معافی جرم ہے مجسٹریٹس روزانہ مارکیٹ کی چیکنگ کرکے رپورٹ دیں، تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) عادل علی کے نگرانی میں مجسٹریٹ عبدالروف کا میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے ساتھ شہر کے مختلف مارکیٹوں، ڈیپارٹمنٹل سٹورں، اور گوشت فروخت کرنے والے دکانوں کا کریک ڈاون کیا، دکانوں کے معائینے کے دوران قصابوں کے دکانوں کے ریفریجریٹرز میں رکھے گئے ناقص، مضر صحت، اور سڑھا ہوا گوشت کی بڑی مقدار کو قبضے میں لیکر دو دکانوں کو سیل اور دکانداروں کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا، جہاں جرم ثابت ہونے پر دو قصائیوں کو جیل کی سزا دی اور تمام گوشت فروخت کرنے والے قصائیوں کو نوٹس دیا کہ عوام کے جان و مال کے ساتھ کھیلنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، حفظان صحت عین اصولوں پر سجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئندہ محتاط رہیں، اگلی شکایات کی صورت میں گوشت فروخت کرنے کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گااور زمہ داروں کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں