عوام انتخابات میں بہترین نمائندگان کا انتخاب کریں۔سیکرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار
لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار منیبہ محمود نے کہا کہ شفاف اور آزادانہ انتخابات وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عوام انتخابات میں بہترین نمائندگان کا انتخاب کرکے کامیاب کریں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ملک کے شفاف انتخابات کے حوالے سے سرجوڑ کر بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سمیت الیکشن کمیشن اور انتخابات کی شفافیت پر کام کرنے والے سول سوسائٹی کے ادارے یا علمی یا فکری ماہرین جو انتخابی اصلاحات رکھتے ہیں یا پہلے سے جو بھی انتخابی اصلاحات کی تجاویز ہمارے سامنے ہیں ان کو بنیاد بنا کر جدید اور شفاف انتخابی نظام میں اصلاحات کریں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بھی اپنی مرضی کے انتخابی نتائج کے حصول کے لیے پس پردہ قوتوں سے سازباز کرنے کے بجائے عوامی مینڈیٹ جو شفافیت پر مبنی ہو اختیار کریں۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار منیبہ محمود نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی ماضی کی غلطیوں کا اعادہ کرے اور کسی مہم جوئی یا سیاسی ایڈونچرز سے گریز کرکے عوام کو ہی فیصلہ کرنے دے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے لیے ایسا ماحول بنایا جائے جو سب کے لیے نہ صرف قابل قبول ہو بلکہ اس نظام پر ان کو مکمل یقین بھی ہو تا کہ انتخابات شفاف طریقے سے ہو سکے۔