چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال
ساہیوال : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کی گورننگ باڈی کے55واں اجلاس کا کمشنر آفس میں انعقاد، کمشنر ساہیوال/چیئرپرسن بورڈ شعیب اقبال سید نے صدارت کی۔ اجلاس میں 11نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کر کے ان کی منظوری دی گئی جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت، سیکرٹری بورڈ شیرباز، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی،چیئرمین شعبہ لاء یونیورسٹی آف ساہیوال ڈاکٹر امتیاز احمد خان اور سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اکرام سمیت بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بورڈ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے غیر معمولی ورک لوڈ اور نتائج کے بروقت اعلان کے لئے خصوصی کاوشیں کرنے پر متعلقہ بورڈ افسران و ملازمین کے لئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دی گئی جبکہ حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے لئے مالی امداد کے پیکج اور ملازمین کی سالانہ جمع شدہ چھٹیوں کو کیش کرانے کی بھی منظوری دی گئی۔ بورڈ اجلاس میں 9 ملازمین کے خلاف ایک طالب علم کو خلاف ضابطہ سند جاری کرنے کے خلاف انکوائری نہ کرنے پر گورنمنٹ کالج گوگیرہ کے پرنسپل رائے ناصر زمان کے خلاف محکمہ ہائر ایجوکیشن کو کاروائی کی درخواست کی گئی اور مذکورہ 9ملازمین کے خلاف نئے سرے سے انکوائری کے لئے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی اور ہیڈ ماسٹر ننگل انبیاء ہائی سکول نمبر2کے راؤ اشرف علی پر مشتمل 2رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں بورڈ کی گریڈ16میں اسسٹنٹ کی4 خالی سیٹوں پر پنجاب پبلک سروس کمیشن سے پاس ہونے والے 4امیدواروں کو 3سال کے کنٹریکٹ پر ملازمت فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
