ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کا آٹا مافیا کے خلاف زبردست کاروائی

Spread the love

گلگت(پ ر) AC / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کا آٹا مافیا کے خلاف زبردست کاروائی ، عوامی پر مجسٹریٹس ، فوڈ انسپکٹر اور میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر کے مختلف فلور ملوں پر چھاپے ، پنجاب فلور ملوں کے لوگو والے 100 تھیلے ضبط کرلئے ، مل مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے ، موقع پر مل مالکان پر واضح کیا کہ عوام کو دونوں ہاتھوں لوٹنے اور دھوکہ دہی پر سخت کاروائی ہوگی زمہداروں کو جیل کی سزا دی جائے گی ، مل مالکان اپنا قبلہ درست کریں ، خلاف ورزی پر فوڈ ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی ، اگلی بار مل مالکان کے خلاف کوئی شکایت نہیں سنوں گا ، بعد ازاں منگل کے روز شہر کے مختلف مارکیٹوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے اور خود ساختہ مہنگائی پر متعدد دکانداروں پر جرمانے بھی کئے ، علاوہ ازیں صفائی نہ کرنے پر متعدد ہوٹل مالکان بھی نرغے میں آگئے ، ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ تاجروں ، دکانداروں ، قصائیوں، اور پولٹری شاپس کے خلاف شکایات واٹس ایپ نمبر 03555555478 پر اپنی شکایات درج کرائیں ۔ تاکہ فوری کاروائی کرکے گرانفروشوں کو لگام دیا جاسکے ، ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں