
ہڑپہ۔عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی جانے سے تبدیلی کا یہ قافلہ اب نہیں رکےگا یہ قوم اب جاگ چکی ہے اوچھے ہتھکنڈوں سے تبدیلی کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔۔
میاں محمد یار ڈمرہ
خان وہ لیڈر ہے جس نے قوم کو شعور دیا دنیا کو بتلایا کہ ہم مسلمان اور اقبال کی خوددارقوم ہیں 8فروری کو پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دے کر خان کے سپاہی اور محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔۔مقررین کا خطاب
ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف ساہیوال)۔تفصیل کے مطابق ہڑپہ کے نواحی علاقے نامی سیال کے رہائشی مہر بہاول شیر سیال نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں چوہدری عثمان علی این اے 142 اور میاں محمد یار ڈمرہ پی پی 201 کی الیکشن کمپین کے سلسلہ میں ایک عالیشان پروگرام کا انعقاد کیا پروگرام میں سینکڑوں افراد کی شرکت پروگرام میں شہباز خان مردانہ ملک نواز سگھلا چیئرمین یونین کونسل نمبر8 حاجی غلام عباس ۔حاجی افتخار سگھلا۔مہر اعجاز کاٹھیا ۔مہر سلام سیال۔روشن خان۔غلام۔نبی۔نور سیال۔ساجد علی سیال چیئرمین عشر زکوٰۃ کمیٹی نامی سیال ۔پیر زمان سمور نمبردار نامی سمور سینکڑوں افراد سمیت سیال برادری نے خصوصی شرکت کی پروگرام کے مہمانان خصوصی چوہدری عثمان علی اور میاں محمد یار ڈمرہ نے شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی جانے سے تبدیلی کا یہ قافلہ اب نہیں رکےگا یہ قوم اب جاگ چکی ہے اوچھے ہتھکنڈوں سے تبدیلی کا راستہ نہیں روکا جاسکتا حلقہ کے لوگوں کا یہ جم غفیر اس بات کا ثبوت ہے اب لوگ چور ٹولے کو سمجھ چکے ہیں اپنی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لئے یہ قوم قربانی دینے کے لئے تیار ہوچکی ہے انہوں نے مزید کہاکہ ان سارے مظالم کا جواب یہ عوام 8فروری کو پورے پاکستان سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کے نشانات پر ٹھپہ لگا کر دیں گے پروگرام کے اختتام پر مہر بہاول شیر سیال نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ساہیوال نے شریک شرکاء کے لیے پُرتکلف کھانے کا بھی وسیع انتظام کیا تھا
